پیپلز پارٹی کا شیری رحمن کو سندھ سے سینیٹر بنانے کا فیصلہ

سندھ سے پیپلزپارٹی کے سینیٹر عبدالطیف انصاری کی جگہ شیری رحمن کو سینیٹر بنائے جانے کاامکان ہے، ذرائع


سندھ سے پیپلزپارٹی کے سینیٹر عبدالطیف انصاری کی جگہ شیری رحمن کو سینیٹر بنائے جانے کاامکان ہے، ذرائع۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی کی نائب صدرشیری رحمن کو سندھ سے سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، پیپلزپارٹی کے سینیٹرز میں سے ایک ممبر سے استعفیٰ لیکر ان کی جگہ شیری رحمان کو سینیٹر بنایا جائے گا۔

پی پی کے باوثوق ذرائع کے مطابق شیری رحمان سفیر کی عہدے سے سبکدوشی کے 2سال پورے نہ ہونے کے باعث آئینی پابندی پوری نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات میںحصہ نہیں لے سکی تھیں۔ وہ 23 نومبر 2011سے 14مئی 2013تک امریکا میں پاکستان کی سفیر رہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ سے پیپلزپارٹی کے سینیٹر عبدالطیف انصاری کی جگہ شیری رحمن کو سینیٹر بنائے جانے کاامکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔