کویت کے امیر نے پارلیمنٹ کو پھر تحلیل کردیا

2006 کے بعد سے پارلیمان کو پانچویں مرتبہ تحلیل کیا گیا،کئی مہینوں سے کوئی اجلاس نہیں ہو پایا


BBC/AFP October 08, 2012
2006 کے بعد سے پارلیمان کو پانچویں مرتبہ تحلیل کیا گیا،کئی مہینوں سے کوئی اجلاس نہیں ہو پایا

کویت کی سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے نئے انتخابات کی راہ ہموار کرتے ہوئے ملک کی پارلیمان کو تحلیل کر دیا ہے۔

کویت میں اسلام پسندوں کی رہنمائی والی حزب اختلاف نے پارلیمان کو تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ جون کے مہینے میں آئینی عدالت نے فروری میں ہونیوالے انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا اور اس نئی پارلیمان کو تحلیل کر دیا تھا۔ ان انتخابات میں حزب اختلاف کو کافی فائدہ ہوا تھا۔ کویت میں 2006کے بعد سے پارلیمان کو 5ویں مرتبہ تحلیل کیا گیا۔ کویت کی پارلیمان کا کئی مہینوں سے کوئی اجلاس بھی نہیں ہو پایا ہے کیونکہ حزب اختلاف نے اس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں