برطانیہ میں ڈرون کے ذریعے جیل میں ممنوعہ سامان پہنچانے کی کوشش

طیارے سے منشیات، چاقو، موبائل فونز، اسلحہ اوردوسرا ممنوعہ سامان برآمد کرلیا گیاہے۔


Online March 24, 2015
طیارے سے منشیات، چاقو، موبائل فونز، اسلحہ اوردوسرا ممنوعہ سامان برآمد کرلیا گیاہے۔ فوٹو: فائل

برطانیہ میں ایک ڈرون طیارے کے ذریعے جیل میں ممنوعہ سامان اورمنشیات پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن ریموٹ کنٹرولڈ ڈرون کے جیل کی دیوارسے ٹکرانے کے باعث یہ کوشش ناکام ہوگئی۔

پولیس طیارے کوتحویل میںلے کراس کا جائزہ لے رہی ہے، طیارے سے منشیات، چاقو، موبائل فونز، اسلحہ اوردوسرا ممنوعہ سامان برآمد کرلیا گیاہے۔ برطانوی خبررساں ادارے ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے جیل ذرائع نے کہاکہ ہم نے پہلی بارایک ڈرون کوجیل میں ممنوعہ اشیا پہنچانے کے لیے استعمال ہوتے دیکھا ہے۔ اس کام کے لیے بلاشبہ بڑی مہارت درکارہوتی ہے۔ بیڈفورڈ شائرپولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا، ہم مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جیل حکام کواس طرح کے مزیدواقعات سے بچنے کے لیے سیکیورٹی بڑھانے کے احکام جاری کردیے گئے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں