چیف الیکشن کمشنر کا 6 کلیدی اسامیوں پر جلد تعیناتیوں کا حکم

3صوبوں میں قائم مقام افسران کومستقل کرنے کیلیے جلد قانونی کارروائی کی ہدایت


Wajid Hameed March 27, 2015
ڈی جی بجٹ کی اسامی خالی ہے جبکہ ڈی جی الیکشن شیرافگن نے عہدے کاچارج سنبھال لیاہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا خان نے الیکشن کمیشن میں 6 کلیدی اسامیوں پر جلد تعیناتیوں کا حکم دیا ہے اور معاملہ جلد الیکشن کمیشن کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کی اسامی کے علاوہ باقی ماندہ اسامیوں کوالیکشن کمیشن کے افسران کوپروموٹ کرکے پرکیا جاناہے جبکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی اسامی کے لیے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم آفس کو یاددہانی خط لکھاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرنے 3صوبوں میں قائم مقام صوبائی الیکشن کمشنرز اورایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن پرقائم مقام افسران کو مستقل کرنے کیلیے جلدقانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعدالیکشن کمیشن کے افسران کو پروموٹ کرکے ان اسامیوں پر تعینات کرنے کیلیے فائل ورک آخری مراحل میں ہے جسے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔

ڈی جی بجٹ کی اسامی خالی ہے جبکہ ڈی جی الیکشن شیرافگن نے عہدے کاچارج سنبھال لیاہے۔ ڈی جی ایڈمن کے عہدے پر عثمان علی خان ڈیپوٹیشن پرالیکشن کمیشن میں تعینات ہیں جبکہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے عہدے کاچارج باضابطہ طورپر جوائنٹ سیکریٹری کو دیا گیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔