ضرب عضب میں میڈیکل کور کا کردار قابل ستائش ہے جنرل راحیل

دہشت گردی کیخلاف جنگ خصوصاً ضرب عضب کے دوران آرمی میڈیکل کور کی ہمت، عزم اور قربانی کا جذبہ قابل ستائش ہے، آرمی چیف


Express News March 27, 2015
دہشت گردی کیخلاف جنگ خصوصاً ضرب عضب کے دوران آرمی میڈیکل کور کی ہمت، عزم اور قربانی کا جذبہ قابل ستائش ہے، آرمی چیف ۔ فوٹو: فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں سائنٹفک سمپوزیم کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے زمانہ جنگ اور زمانہ امن دونوں میں آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کی خدمات کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ خصوصاً ضرب عضب کے دوران آرمی میڈیکل کور کی ہمت، عزم اور قربانی کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ انھوں نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر افراد کیلیے انتظامات میں بھی آرمی میڈیکل کور کا کردار قابل تعریف ہے۔ انھوں نے ایمرجنسی صورتحال بشمول قدرتی آفات اور انسانی ہمدری کی مہمات میں بھی آرمی میڈیکل کور کے کردار کو سراہا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں