حکومت کا حج اخراجات میں کمی کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حج اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع


Nasiruddin March 28, 2015
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حج اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع. فوٹو : فائل

WASHINGTON/ PESHAWAR: حکومت نے حج اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، حج اخراجات میں 15 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کمی کی جائے گی، حج پالیسی کا اعلان اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگا، سرکاری حج اسکیم میں قرعہ اندازی کے طریقے کار کو دوبارہ متعارف کرانے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حج اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، اس سال حج اخراجات 2 لاکھ 45 ہزار روپے رکھنے کی تجویز رکھی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال حج اخراجات 2 لاکھ 62 ہزار روپے تھے، اس سال پاکستان سے ایک لاکھ 44 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 71689 اور پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 72316 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، سعودی عرب میں حرم کی توسیع کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے اس سال بھی سعودی عرب کے حاجیوں کیلیے 50 فیصد جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے حاجیوں کے کوٹے میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں