صولت مرزا کے الزامات کی تفتیش کیلیے جے آئی ٹی بنائی جائے وفاق کی سندھ کو ہدایت

مشترکہ ٹیم میں رینجرز،ایف آئی اے اور سندھ پولیس کے نمائندے شامل ہونگے، ذرائع


Zahid Gishkori April 01, 2015
کمیٹی صولت مرزا اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد اگرضروری سمجھے گی تو متحدہ کے بعض افراد سے بھی پوچھ گچھ کریگی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

لاہور: وفاقی حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے متحدہ کی اعلیٰ قیادت پر لگائے الزامات کی تفتیش کیلیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے ۔

وفاقی محکمہ داخلہ کے ایک افسر نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وفاق چاہتا ہے کہ صولت مرزا کے الزامات کی تفتیش کی جائے کہ آیا ان میں کوئی صداقت ہے یا نہیں۔ مجوزہ کمیٹی رینجرز،ایف آئی اے اور سندھ پولیس کے افسران پر مشتمل ہوگی۔

کمیٹی صولت مرزا اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد اگرضروری سمجھے گی تو متحدہ کے بعض افراد سے بھی پوچھ گچھ کریگی۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر وفاقی سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے محکمہ داخلہ سندھ کواس حوالے سے خط لکھ دیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں