یا د رکھنے پر ایکسپریس میڈیا گروپ کے شکر گزار ہیں مہیش بھٹ

فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور فنکار جہاں کا بھی ہو اس کا مذہب یا زبان کوئی بھی ہو ہمیں اسے پرموٹ کرنا چاہیے، مہیش بھٹ


Umair Ali Anjum April 02, 2015
مجھے پاکستان آکر اچھا لگا یہاں کے عوام نے ہمیں بہت محبتیں دی ہیں،پوجا بھٹ۔ فوٹو : عمیر علی انجم

بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کا میں شکر گزار ہوں جو مجھے اکثر یاد رکھتے ہیں اور ہمارے کام کے بارے میں لکھتے ہیں۔

ایک ملاقات میں نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا وہ جلد ہی اپنی بیٹیوں پوجا اور عالیہ کو ایک ساتھ فلم میں لا رہے ہیں وہ اس کہانی کی تلاش میں تھے جس میں دونوں بہنوں کو ساتھ فلم میں دیکھیں گے۔

مہیش بھٹ نے مزید کہا کہ ناپا نے تھیٹر ڈراموں کے ذریعے دونوں ممالک کے فنکاروں کو مشترکہ کام کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں، یہ اچھا عمل ہے اور بھارت میں بھی کئی ڈائریکٹر پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرتے ہیں، فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور فنکار جہاں کا بھی ہو اس کا مذہب یا زبان کوئی بھی ہو ہمیں اسے پرموٹ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر پوجا بھٹ نے بتایا مجھے ڈانس نہیں آتا مگر فلم کا اسکرپٹ دیکھے بغیر فلم کبھی سائن نہیں کرتی، اس بات پر اکثر بھارتی فلم ڈائریکٹر ناراض بھی ہو جاتے ہیں، عالیہ بھٹ معیاری کام کر رہی ہیں۔

لوگوں کا اکثر یہ تاثر ہوتا ہے کہ مہیش بھٹ کی بیٹیاں ہیں تو ان کے نخرے ہیں جبکہ میں اس بات کو نہیں مانتی، فنکار کو کام اپنے معیار کے مطابق کرنا چاہیے،22برس قبل آنے والی فلم ''چاہت'' آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں ہے، میں جب پاکستان پہنچی تو مجھے یہ آوازیں سننے کو ملیں کہ پوجا آگئی'' چاہت'' فلم والی!!۔

ایک سوال کے جواب میں پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان آکر اچھا لگا یہاں کے عوام نے ہمیں بہت محبتیں دی ہیں، ہم اکثر پاکستانی فنکاروں سے کراچی کی تعریف سنا کرتے تھے، واقعی کراچی اتنا ہی خوبصورت ہے جتنا سنا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں پوجا نے کہا مجھے فلم اور میوزک کے ساتھ گھر کے کام کرنا اچھا لگتا ہے، اسپائیسی کھانے بہت پسند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں