افراط زر کی شرح مارچ میں گھٹ کر 249 فیصد رہ گئی

گزشتہ ماہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 3.9 فیصد کا اضافہ ہوا


Business Desk April 02, 2015
گزشتہ ماہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 3.9 فیصد کا اضافہ ہوا، پاکستان بیورو شماریات۔ فوٹو: فائل

ملک میں صارف قیمت اشاریے (سی پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح مارچ 2015 کے دوران سال بہ سال2.49 فیصد رہی جو فروری میں 3.24 فیصد رہی تھی۔

یاد رہے کہ مارچل 2014 میں افراط زرکی شرح 8.53 فیصد تھی۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مارچ میں افراط زر میں 0.23 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ فروری میں انفلیشن ریٹ میں 0.9 فیصد کمی ہوئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ماہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 3.9 فیصد کا اضافہ ہوا، ماہانہ بنیادوں پر خوراک 0.5 فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ دیگر اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی سے مارچ2015) کے دوران افراط زر کی شرح اوسطاً 5.12 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.64 فیصد رہی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر چند اشیا پیاز23.92 فیصد، ٹماٹر8.19، تازہ پھلوں5.97، تازہ سبزیوں 4.26، مرغی 1.92، جام و ٹماٹوکیچپ اور اچار کی قیمتوں میں 1.25 فیصد کا اضافہ جبکہ انڈے 8.06، آلو6.35، دال چنا 2.12، بیسن 1.98، دال مسور1.43، چاول 1.29، مچھلی1.13 اور کابلی چنے کی قیمتوں میں 1.03 فیصد کمی ہوئی، نان فوڈ آئٹمز میں کاٹن کلاتھ، لانڈری کی قیمتیں بڑھیں اور پرسنل آلات، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی، اسی طرح مارچ میں سالانہ بنیادوں پر غذائی اشیا بشمول دال ماش، دال مونگ، ٹماٹر، تازہ پھلوں، شہد، مشروبات، خشک دودھ اور خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ اور آلو، انڈے، مرغی، پیاز، گندم، آٹے اور چاول کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ غیر غذائی اشیا میں سے وولن ریڈی میڈ گارمنٹس، موٹر وہیکل ٹیکس، تعلیم، کاٹن کلاتھ اور ٹیلرنگ کے چارجز میں اضافہ اور مٹی کے تیل، موٹرفیول اور ٹرانسپورٹ چارجز میں اضافہ ہوا۔ پی بی ایس کے مطابق مارچ میں ایس پی آئی کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں 1.9فیصد کمی اور ہول سیل پرائس انڈیکس پر مبنی انفلیشن میں 3.7 فیصد کی کمی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں