چوہے بھی فلمی ہیرو کی طرح اپنی ہیروئن کو متوجہ کرنے کیلئے گیت گاتے ہیں

جب چوہے کو اپنی مادہ دکھائی نہیں دیتی تو وہ زیادہ اونچا اور پیچیدہ گانا گاتا ہے، ماہرین


Reuters April 04, 2015
ماہرین نے چوہے کے گیت کا موازنہ نرپرندوں کے گیت سے کیا جو ایک ترتیب میں ہوتے ہیں تاہم چوہے کے گیت میں بار بار تکرار ہوتی ہے، فوٹو:فائل

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نر چوہے مادہ اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ''پیار کا گانا'' گنگناتے ہیں۔

امریکی ماہرین کے مطابق تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ چوہے مادہ کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے بے ہنگم آوازیں خارج کرنے کی بجائے گیت گنگناتے ہیں۔ ماہرین نے چوہے کے گیت کا موازنہ نرپرندوں کے گیت سے کیا جو ایک ترتیب میں ہوتے ہیں تاہم چوہے کے گیت میں بار بار تکرار ہوتی ہے۔ ماہرین نے چوہے کی آواز ریکارڈ کی اور اس کی پچ کم کرکے دوبارہ چلایا تو چوہے کی آواز ہوبہ ہو پرندے کی آواز جیسی سنائی دی۔

ماہرین کا کہنا ہے جب چوہا اپنی مادہ کی بوسونگھتا ہے لیکن وہ دکھائی نہ دے تو وہ زیادہ اونچا اور پیچیدہ گانا گاتا ہے لیکن مادہ کو دیکھتےہی وہ اپنی طرز بدل کر لمبے اور سادہ گانے گاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جب پیچیدہ اور سادہ دونوں طرح کے گانے مادہ چوہیا کے سامنے چلائے گئے تو وہ پیچیدہ گانے کی طرف متوجہ ہوئی جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ نر چوہے مادہ کی توجہ اپنی جانب کرنے کےلیے گانا گاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جب چوہے کے ناک میں مادہ کی بو پہنچے لیکن وہ دکھائی نہ دے تو نرچوہا الٹراسونک ( انسانوں کو سنائی نہ دینے والی) آواز کے ذریعے پیارکاگیت خارج کرتاہے جب کہ یہ عمل مادہ کو دیکھنے پر بھی ہوتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں