حمزہ علی عباسی کی تحریک انصاف سے علیحدگی پر پرستار غصے میں

جس بات کی میں لوگوں کو تدریس کرتا ہوں یہ عمل اس کے برعکس ہے اس لیے استعفیٰ دیا، حمزہ علی عباسی


نمرہ ملک April 03, 2015
حمزہ علی عباسی تحریک انصاف کے بہت ہی فعال کارکن رہ چکے ہیں اور عمران خان کے ساتھ دھرنوں میں پیش پیش نظر آئے۔ فوٹو : فائل

ہدایت کار اور اداکار حمزہ علی عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے کلچرل سیکریٹری کے عہدہ سے استعفی دے دیا۔اس کا اعلان انھوں نے منگل کی شب فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پرکیا۔

اس استعفی کی وجہ سیاسی دباؤ نہیں بلکہ ان کی فلم کا جاری کردہ ٹریلر ہے۔ حمزہ علی عباسی کے پانچ نکات پر مبنی اسٹیٹس میں ان کا کہنا ہے کہ بے شک فلم کی کہانی اور ہدایت کاری بہت بہترین ہے لیکن اس میں ایسے پہلو موجود ہیں جن سے میں اتفاق نہیں رکھتا، جو کہ ہمارے کلچر کو فروغ نہیں دیتے۔

اس فلم کو کرنے کا مقصد ہر گز پیسہ کمانا نہیں تھا، میں دو بھارتی فلموں کی آفرز ٹھکرا چکا ہوں کیونکہ وہ ہماری تہذیبی اقدار کے منافی تھیں۔ فلم کے جاری کردہ ٹریلر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ میں نے اپنے دوست کے لیے کی ہے کیونکہ وہ میرے ساتھ تب موجود تھے جب میں کچھ بھی نہیں تھا۔ میں شرمند ہوں کہ فلم میں مختصر لباس پہنے لڑکی کے ساتھ رومانس کررہا ہوں، جس بات کی میں لوگوں کو تدریس کرتا ہوں یہ عمل اس کے برعکس ہے اس لیے استعفیٰ دیا۔

حمزہ علی عباسی تحریک انصاف کے بہت ہی فعال کارکن رہ چکے ہیں اور عمران خان کے ساتھ دھرنوں میں پیش پیش نظر آئے۔ ان کے پرستاروں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم حمزہ کو رول ماڈل مانتے تھے لیکن اس کی فلم کے ٹریلر نے ہمیں شدید افسردہ کیا ہے، حمزہ کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں