نئی حج پالیسی کا مسودہ تیار کرایوں کی تفصیلات بھی شامل

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود وزارت مذہبی امور تاحال کرایوں میں کمی کرانے میں ناکام


Jahangir Minhas April 03, 2015
پی آئی اے نے کرایہ کراچی وکوئٹہ سے 97700، اسلام آباد، لاہور، پشاور سے 107700 مقرر کیا۔ فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور نے کابینہ کی منظوری کے لیے ارسال کی جانے والی نئی حج پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا۔

پالیسی میں مختلف فضائی کمپنیوں کی طرف سے وزارت کو رواں سال حج کرایوں کے حوالے سے دی گئی تفصیلات شامل کردی گئیں۔ وزارت ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے کراچی اورکوئٹہ سے کرایہ97ہزار 700جبکہ اسلام آباد، لاہور اور پشاورسے ایک لاکھ 7ہزار 700روپے مقرر کیا ہے۔

سعودی ایئرلائن نے اسلام آباد، پشاوراور لاہورسے ایک لاکھ 20 ہزار 290جبکہ کراچی اورکوئٹہ سے ایک لاکھ 15ہزار 675روپے، شاہین ایئرلائن نے اسلام آباد، پشاوراور لاہورسے ایک لاکھ 8 ہزار جبکہ کراچی وکوئٹہ سے 98ہزار روپے، ایئربلیو نے اسلام آباد، لاہوراور پشاورسے ایک لاکھ 8ہزار اورکراچی، کوئٹہ سے 98ہزار روپے مقرر کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ رواں سال تیل قیمتوں میں کمی کے باوجود وزارت مذہبی امور سول ایوی ایشن اور نجی فضائی کمپنیوں سے کرایوں میں کمی کرانے میں تاحال ناکام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں