لاہور میں 2 مجرموں کو 7اور 9 اپریل کو پھانسی ہوگی

وفاقی وزارت داخلہ نے مجرم شفقت حسین کی عمر سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ذرائع


Agencies/Numainda Express April 05, 2015
وفاقی وزارت داخلہ نے مجرم شفقت حسین کی عمر سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے 2قیدیوں کو منگل 7 اور جمعرات 9 اپریل کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

طیب ولد غلام نبی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فرقہ وارانہ کیسز میں سزائے موت سنائی گئی تھی، تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اسکے بلیک وارنٹ جاری کر دیے گئے، اسے 7اپریل کو پھانسی دی جائیگی۔ حامد سردار کو 9 اپریل کو پھانسی ہو گی، اسے بہاولپور میں دہرے قتل کے مقدمے میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

علاوہ ازیں اڈیالہ جیل میں سزائے موت کا قیدی دم توڑ گیا، قیدی یرقان کے مرض میں مبتلا تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے مجرم شفقت حسین کی عمر سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

جس میں ثابت ہو گیا ہے کہ مجرم کی عمر سزا سنائے جانے کے وقت 24 سال تھی۔ وزارت داخلہ تحقیقاتی رپورٹ پیر 6 اپریل کو سندھ حکومت کے حوالے کر دیگی اس رپورٹ کے بعد قوی امکان ہے کہ مجرم شفقت حسین آئندہ ڈیٹھ وارنٹ نکلتے ہی تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں