مدارس کے تحفظات پر رجسٹریشن فارم میں تبدیلی کا فیصلہ

وزارت مذہبی امور اور وزارت داخلہ نے اب دینی مدارس کی رجسٹریشن کے لیے ایک نئے فارم کی تشکیل پرکام شروع کردیا ہے، ذرائع


Jahangir Minhas April 05, 2015
وزارت مذہبی امور اور وزارت داخلہ نے اب دینی مدارس کی رجسٹریشن کے لیے ایک نئے فارم کی تشکیل پرکام شروع کردیا ہے، ذرائع۔ فوٹو : آن لائن

ملک میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے لیے کوائف اورمعلومات کے حصول کی خاطرمرتب کیے گئے فارم کومختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مدارس کے حکام نے مستردکردیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں دینی مدارس کی نئے سرے سے رجسٹریشن کی خاطر وزارت داخلہ اوروزارت مذہبی امورنے مشترکہ طورپرکوائف اور فنانس سمیت دیگر معلومات لینے کیلیے ایک فارم مرتب کرکے وفاق المدارس دینیہ کے حکام کوبھجوایا تھالیکن مختلف مسالک کے علماپر مشتمل دینی مدارس کے اسٹیک ہولڈرزنے رجسٹریشن فارم پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے رجسٹریشن سے معذرت کرلی۔

ذرائع نے بتایاکہ وزارت مذہبی امور اور وزارت داخلہ نے اب دینی مدارس کی رجسٹریشن کے لیے ایک نئے فارم کی تشکیل پرکام شروع کردیا ہے تاہم اس فارم کے مرتب کرنے میں چنددن لگیں گے جس کے بعدیہ رجسٹریشن فارم دینی مدارس کے پانچوںوفاق کے منتظمین کوبھجوایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں