خلیجی ممالک میں افرادی قوت بھجوانے کیلیے وزارت اوورسیز نے کام شروع کردیا

2014,15 کے دوران چار لاکھ سے زاہد پاکستانی روزگار کے حصول کی خاطر عرب امارات میں بھجوائے جائیں گے، ذرائع


Jahangir Minhas April 06, 2015
2014,15 کے دوران چار لاکھ سے زاہد پاکستانی روزگار کے حصول کی خاطر عرب امارات میں بھجوائے جائیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزارت سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کے تحت رواں سال کے دوران خلیجی ممالک میں مخلتف ہنر مند افراد سمیت فنی شعبوں میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھجوانے کیلیے کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 2014,15 کے دوران چار لاکھ سے زاہد پاکستانی روزگار کے حصول کی خاطر عرب امارات میں بھجوائے جائیں گے جبکہ قطر میں ہونے والے عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بھی ہنر مند پاکستانی بھجوانے کے حوالے سے متعلقہ ملک کے حکام سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عرب امارات میں مخلتف کمپنیوں کی طرف سے سیکیورٹی کے حوالے سے مہارت یافتہ افراد کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہوگی۔ چار لاکھ پاکستانیوں کیلیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جانے کے بعد ملک میں بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں