مردم شماری کے لیے ہاؤس لسٹنگ شروع کرنے کی ہدایات

رواں سال ہاؤس لسٹنگ سمیت تمام ہوم ورک مکمل کیا جائیگا جس کے بعدمارچ2016 میں مردم شماری کا آغاز ہوگا، ذرائع


Zulfiqar Baig April 06, 2015
رواں سال ہاؤس لسٹنگ سمیت تمام ہوم ورک مکمل کیا جائیگا جس کے بعدمارچ2016 میں مردم شماری کا آغاز ہوگا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک بھرمیں مردم شماری کیلیے ستمبرسے ہاؤس لسٹنگ شروع کرنیکی ہدایات جاری کردیں۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے صوبائی حکومتوں کوبھیجے گئے خصوصی سرکاری مراسلہ میں چاروں صوبائی حکومتوں کو رواں سال ستمبر اور اکتوبر کے 2ماہ میں ہاؤس لسٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلہ میں صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ اگروہ مردم شماری کیلیے کوئی مفید تجاویز دینا چاہیں تو ان پربھی غور کیا جائیگا مگر ہاؤس لسٹنگ کیلیے صوبائی حکومتیں ابھی سے اقدامات کریں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال ہاؤس لسٹنگ سمیت تمام ہوم ورک مکمل کیا جائیگا جس کے بعدمارچ2016 میں مردم شماری کا آغاز ہوگا۔ مردم شماری کے دوران جن خاندانوں میں ایسے افراد شامل ہونگے جنکی نادرامیں رجسٹریشن نہیں ہوئی یا انھوں نے خود نہیں کروائی انہیں بھی رجسٹرڈ کیا جائیگا۔ اس مقصد کیلیے وفاقی حکومت وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں کی انتظامیہ کو نادرا کی بھی خدمات فراہم کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں