لازوال فلمیں دینے والی اداکارہ شمیم آرا بے بسی کی تصویر بن گئیں

ہماری سینئر دوست فنکارہ کے لیے حکومت سنجیدگی سے غورکرے، بہار بیگم


Cultural Reporter April 08, 2015
فن کے لیے زندگی وقف کرنے والی اداکارہ سات سال سے کومہ میں ہیں، ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کہ جنھوں نے بے شمار فلموں میں یاد گار کردارادا کیے گزشتہ سال سے لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں،

پاکستان کی نامور اداکارہ شمیم آراہ لندن میں اپنے صاحبزادے سلمان کریم مجید کے ساتھ ہیں جہاں وہ ان کی دیکھ بھا ل کررہے ہیں،کراچی کے فوٹو گرافرمحمود حسن جب لاہور گئے تو انھوں نے بہاربیگم اور زیبا سے ملاقات کی،زیبا بیگم اور بہار بیگم نے شمیم آرا کی علالت پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہماری سینئر ساتھی دوست انتی طویل بیماری ہم سب کے لیے تکلیف دہ ہے، وہ سات سال سے بے ہوش ہیں،ان کی صحت یابی کے لیے اب تو صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے۔

بہاربیگم کا کہنا تھا کہ شمیم آرا نے ایک عرصہ میرے گھرساتھ گزارا،انھوں نے بہت مشکل وقت گزارا اور آج بھی وہ اذیت سے گزر رہی ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ سات سال کے دوران نہ تو فلم انڈسٹری کے لوگوں نے ان خبر گیری کی اور نہ حکومتی سطح پر کسی نے ان سے رابطہ کیا ہے پاکستان کی ایک ایسے اداکارہ کہ جس نے اپنی زندگی اس فن کے لیے وقف کردی، آج اس کا کوئی پرسان حال نہیں،ہماری سینئر دوست فنکارہ کے لیے حکومت سنجیدگی سے غورکرے، وہ اس مشکل وقت میں ان کی کیا مدد کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں