5سال میں ساڑھے 3 ہزار پاکستانیوں نے شہریت ترک کردی

1534 پاکستانی شہری ایسے ہیں جو اپنی شہریت ترک کرنا چاہتے ہیں جبکہ 141 درخواستیں گزشتہ 5سال سے التوا کا شکار ہیں، رپورٹ


Express Tribune Report April 09, 2015
1534 پاکستانی شہری ایسے ہیں جو اپنی شہریت ترک کرنا چاہتے ہیں جبکہ 141 درخواستیں گزشتہ 5سال سے التوا کا شکار ہیں، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

گزشتہ 5 سال کے دوران 3400 سے زائد پاکستانی شہریوں نے اپنی شہریت منسوخ کرکے دیگر ممالک کی شہریت اختیار کی جبکہ 1500 دیگراپنی شہریت منسوخ کرنے کے چکروں میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لگ بھگ 251 پاکستانیوں نے کینیڈا، 171 امریکا، 145 آسٹریلیا، 121 نیوزی لینڈ ، 75 ناروے اور 54 نے ڈنمارک کی شہریت اختیار کی۔ باقی ماندہ افراد نے یورپ اور مشرق وسطیٰ کی شہریت اختیار کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتک 3400 پاکستانی کیسسزکو نمٹا دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ1534 پاکستانی شہری ایسے ہیں جو اپنی شہریت ترک کرنا چاہتے ہیں جبکہ 141 درخواستیں گزشتہ 5سال سے التوا کا شکار ہیں جو شہریت کی رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں۔ امیگریشن افسر کا کہنا تھا کہ5000کے قریب افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی شہریت کیلیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ درخواستیں تصدیق کیلیے متعلقہ محکمے کو بھجوا دی ہیں جو ان کی تصدیق کر کے ان کے پاکستان میں مستقل قیام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں