خیبرپختونخوا کے اتحادی این اے 246 پر متحد نہ ہوسکے

جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے رابطے سودمند ثابت نہیں ہوسکے


Umair Ali Anjum April 13, 2015
پی ٹی آئی رہنماؤں نے راشد نسیم کوپی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کے حق میں دستبردار کرنے کی درخواست کی تھی فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے اتحادی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کراچی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں متحد نہ ہوسکے۔

جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے رابطے سودمند ثابت نہیں ہوسکے جماعت اسلامی نے اپنا امیدوار دستبردار کروانے سے انکار کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اوردیگر سے امیدوار راشد نسیم کوپی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کے حق میں دستبردار کرنے کی درخواست کی تھی تاہم یہ رابطے کامیاب نہیں ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔