پاکستان کے بعض علاقوں میں سیکیورٹی فراہم کر سکتے ہیں ایرانی وزیر داخلہ

عبدالرضا رحمانی فضلی نے سرحد پر مشترکہ گشت کی بھی تجویز دی ہے۔


Online April 14, 2015
کچھ پاکستانی علاقوں میں حکومت پاکستان کی رٹ نہیں ہے۔ایرانی وزیر داخلہ فوٹو : فائل

ایران کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تہران نے اسلام آباد کو تجویز دی ہے کہ ایران پاکستان کے کچھ علاقوں میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

تہران میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں واضح طور پر بتایا ہے کہ ایرانی سرحد کے قریب واقع کچھ پاکستانی علاقوں میں حکومت پاکستان کی رٹ نہیں ہے۔ عبدالرضا رحمانی فضلی نے سرحد پر مشترکہ گشت کی بھی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ 7اپریل کو پاک ایران کی سرحد پر شدت پسندوں کے ایک حملے میں 8 ایرانی سرحدی محافظ مارے گئے تھے جس کے بعد ایرانی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے اورکارروائی کرکے واپس پاکستان چلے گئے تھے۔اس حملے کی ذمے داری جیش العدل نامی تنظیم نے قبول کی تھی جس کے بارے میں تہران کا موقف رہا ہے کہ اس کے ٹھکانے پاکستان میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں