ملالہ کوخون میں نہلانے والے درندے ہیںالطاف حسین

پوری انسانیت پرحملہ کیاگیا،قوم ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرے


Express Desk October 10, 2012
پوری انسانیت پرحملہ کیاگیا،قوم ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ملالہ یوسف زئی کوخون میں نہلانے والے دہشت گردانسان نہیں درندے ہیں اور انسانیت پریقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں کوان درندہ صفت عناصرکے خلاف متحدہوجاناچاہیے۔

انھوںنے یہ بات آج شام رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔الطاف حسین نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی قوم کی وہ بہادربیٹی ہے آج دہشت گردوںنے اس معصوم بچی کو اپنی بے رحم گولیوں کانشانہ بناکراس کی آوازکودبانے کی کوشش کی ۔ الطاف حسین نے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملالہ پرنہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے اور جن بزدل دہشت گردوں نے اس معصوم بچی کوخون میںنہلایا ہے وہ انسان نہیں درندے ہیں، انسانوں کوکھانے والے بھیڑیے ہیں۔

وقت آگیاہے کہ انسانیت پریقین رکھنے والے تمام پاکستانی جواپنے ملک کو انسانوں کامعاشرہ بنانا چاہتے ہیں اورانسانوں کیلیے جینے کاحق چاہتے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ بھی ملالہ کی طرح جراتمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی کاقفل توڑ ڈالیں اور ان درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیواربن کرملک کوان درندوں سے نجات دلانے کیلیے میدان عمل میں آجائیں۔ الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ ملالہ یوسف زئی کوزندگی دے،اس کوجلدازجلدصحتیاب کرے اوراسے خون میںنہلانے والے درندہ صفت دہشت گردوں پر اپنا عذاب نازل کرے۔ انھوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بھی ملالہ کی زندگی اورصحت کیلیے دعاکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں