حاجیوں کی شکایات15 کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

15 میں5کمپنیوں کے خلاف سعودی حکام نے بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے


Jahangir Minhas April 16, 2015
حج کمپنیوں نے گزشتہ برسوں میں حاجیوں سے من مانے پیکیج کے تحت کروڑوں روپے اکٹھے کیےفوٹو:فائل

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت گزشتہ سال عازمین حج کوطے شدہ پیکیج کے مطابق سہولتیں فراہم نہ کرنے اور سعودی عرب میںدگنی رقم کی وصولی پر 15سے زائد حج کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت کے ذرائع کے مطابق شکایات سیل کمیٹی کو بتایا گیاکہ 15 میں5کمپنیوں کے خلاف سعودی حکام نے بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ ان کمپنیوں سے 4 کروڑ روپے بطور جرمانہ سعودی عرب میں ہی وصول کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ15حج کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت مذہبی امور کی اپیکس کمیٹی کا بدھ کو ہونے والا اجلاس سینئر جوائنٹ سیکریٹری حج کی نجی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا تاہم یہ اجلاس رواں ہفتے کے آخر میں دوبارہ ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ جن حج کمپنیوں نے گزشتہ برسوں میں حاجیوں سے من مانے پیکیج کے تحت کروڑوں روپے اکٹھے کیے ان کے خلاف مزید تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ اس حوالے سے شکایات کنندہ افراد نے وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام کے سامنے دوبارہ پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں