اندرون سندھ میں پاکستان پوسٹ کے38 پلاٹوں پر قبضے کا انکشاف

واگزار کرانے کی تمام کوششیں رائیگاں، پولیس بھی نرمی برتتی ہے، رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش


Wajid Hameed April 17, 2015
راچی میں پوسٹ آفس اوررہائشی اسکیموں کیلئے مختص پلاٹوں میں سے 29پرقبضہ کیاگیا فوٹو: فائل

کراچی ،حیدر آباد اور اندرون سندھ میں پاکستان پوسٹ کے38 پلاٹوں پر قبضہ کا انکشاف ہواہے ۔

یہ بعض پلاٹ پوسٹ آفس اوربعض پوسٹ آفس رہائشی اسکیموں کیلیے مختص تھے۔برسوں سے انفرادی طورپرقابضین سے پوسٹ آفس کی پراپرٹی کوواگزارکرانے کے لیے تمام ترکوششیں کی گئیں لیکن قابضین سے اراضی خالی نہیں کرائی جاسکی ہے۔ پاکستان پوسٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات وپوسٹل سروس کوپیش کی گئی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پوسٹ آفس اوررہائشی اسکیموں کیلئے مختص پلاٹوں میں سے 29پرقبضہ کیاگیا۔

کورنگی سائیٹ، نارتھ کراچی شادمان کراچی میں رہائشی اسکیم کے دوپلاٹ گلشن اقبال میں پوسٹ آفس کے دو پلاٹ اورنگی ٹاؤن نارتھ کراچی نارتھ ناظم آبادبلاک این میں پوسٹ آفس کے پلاٹوں پرقبضہ کیاگیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ان پلاٹوں میں کراچی میں قبضہ کی شرح زیادہ رہی29 پلاٹ ایسے ہیں جن پر قبضہ کیا گیا جبکہ باقی ماندہ نو حیدرآباد اور اندرن سندھ میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے نرمی برتی جاتی ہے جس کے باعث پاکستان پوسٹ کی اراضی واگزار نہیں ہو سکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔