یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان پیکیج کی تیاری شروع کردی

1.8ارب رکھنے کافیصلہ،سمری منظوری کے لیے ای سی سی میں پیش کی جائے گی، ذرائع


1.8ارب رکھنے کافیصلہ،سمری منظوری کے لیے ای سی سی میں پیش کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج کی تیاری شروع کر دی۔

1.8 ارب روپے پیکیج کیلیے رکھنے کافیصلہ کیاگیاجس کے لیے سمری کی تیاری شروع کردی گئی اورجلدمنظوری کے لیے ای سی سی میںپیش کردی جائیگی،ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج میں آٹا،گھی،چینی،شربت،مصالحہ جات سمیت رمضان سے متعلق تمام آئٹمزپرسبسڈی دی جائے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے پاس 20 سے25 ہزارٹن چینی پہلے سے موجودتھی،9اپریل سے ای سی سی کے فیصلے کے مطابق کارپوریشن نے ٹی سی پی سے چینی اٹھانے کاعمل شروع کیا اورچینی کی سندھ،بلوچستان اوراندرون پنجاب میں اسٹورز پر فراہمی کاعمل مکمل ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں