کراچی میں امریکی شہری پر حملے کی تحقیقات کی جارہی ہے امریکی محکمہ خارجہ

یمن میں فوج بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک April 17, 2015
جان کیری نے وزیر اعظم نواز شریف سے تیلی فونک رابطے میں ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر تشویش کا اظہار کیا، میری ہارف فوٹو: فائل

GILGIT: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امریکی شہری پر حملے کے پاکستانی پولیس تفتیش کر رہی ہے جب کہ امریکی قونصل خانہ اس حوالے سے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ہونے والے رابطے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے یمن کی صورتحال پر بات چیت کے دوران مسئلے کے سیاسی حل پر اتفاق اور یمن کی لڑائی دیگر خلیجی ممالک میں پھیلنے کی مخالفت کرتے ہوئے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تاہم یمن میں فوج بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

میری ہارف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے جان کیری کی بات چیت کے دوران ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور امریکی وزیر خارجہ نے ذکی الرحمان کی رہائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ کراچی میں امریکی شہری پر حملے کے حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، امریکی قونصل خانے کے حکام سے رابطے میں ہیں اور حملے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں