کپاس کی پیداوار پہلی بار ڈیڑھ کروڑ گانٹھ کے قریب پہنچ گئی

جننگ فیکٹریوں میں 1 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 963 گانٹھ کپاس سے 1 کروڑ 48 لاکھ 59 ہزار 350 گانٹھ روئی تیار کی گئی،


Khabar Nigar April 19, 2015
جننگ فیکٹریوں میں 1 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 963 گانٹھ کپاس سے 1 کروڑ 48 لاکھ 59 ہزار 350 گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ فوٹو: فائل

کپاس کی پیداوار پہلی بار ڈیڑھ کروڑ گانٹھ کے قریب پہنچ گئی۔

پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی پیداوار ڈیڑھ کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے جوگزشتہ سال کے اسی عرصے سے 11فیصد زائد ہے جبکہ15روز میں 20 ہزار 405 گانٹھ کپاس زائد فیکٹریوں میں آئی، یکم سے 15اپریل تک 25 ہزار 358 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4 ہزار 953 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی، اس وقت پنجاب میں 23 اور سندھ میں2 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اورکپاس کی مارکیٹ میں آمد کاسلسلہ جاری ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق15 پریل تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 1کروڑ 48لاکھ 63ہزار 963 گانٹھ کپاس پہنچ چکی جبکہ گزشتہ سال 1 کروڑ 33 لاکھ 90 ہزار 788 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی، اس طرح فیکٹریوں میں 14لاکھ 73 ہزار 175 گانٹھ یا 11فیصد کپاس زائد آئی۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کی فیکٹریوں میں 13.07 فیصد کے اضافے سے 1کروڑ 8 لاکھ 89 ہزار 463 گانٹھ آئی جو گزشتہ سیزن میں 96 لاکھ 30 ہزار 656 گانٹھ تک محدود تھی، سندھ میں 5.7 فیصد کے اضافے سے 39 لاکھ 74 ہزار 500 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی جبکہ گزشتہ سیزن میں 37 لاکھ 60 ہزار 132 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔

جننگ فیکٹریوں میں 1 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 963 گانٹھ کپاس سے 1 کروڑ 48 لاکھ 59 ہزار 350 گانٹھ روئی تیار کی گئی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 94 ہزار 900 گانٹھ روئی خریدی، برآمدکنندگان نے 15اپریل تک 4لاکھ 75ہزار 174 گانٹھ روئی خریدی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے 1کروڑ 39لاکھ 53ہزار 63 گانٹھ روئی کی خریداری کی، فی الوقت ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 3لاکھ 40ہزار825 گانٹھ روئی کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں