سعودی عرب کا پاکستان کواتحادی فورسزمیں شامل کرنے پراصرار

سلامتی کونسل قراد داد پر اس کی روح کےمطابق عمل کیا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں،عبدالعزیز بن عبداللہ العمار


اعظم خان April 19, 2015
پاکستان ریاض کے اتحاد کے ساتھ کھڑا ہو،عبدالعزیز بن عبداللہ العمار،فوٹو:فائل

پارلیمنٹ کی قرارداد کے باوجود سعودی عرب کا اصرار ہے کہ پاکستان یمن میں حوثی باغیوں اس کے 9 ملکی اتحاد میں شامل ہو۔

دی ایکسپریس ٹریبیون کے ساتھ خصوصی گفتگو میں سعودی وزارت مذہبی امورکے خصوصی مشیرعبدالعزیز بن عبداللہ العمار نے پھرکہا ہے کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ حوثی باغیوں کو کچلنے کیلیے پاکستان ریاض کے اتحاد کے ساتھ کھڑا ہو،جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد تو تصادم سے پرے رہنے کا کہتی ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتے تاہم جب ہم کہتے ہیں کہ یمن میں مظلوم اکثریت کوبچانے کیلیے ظالم اقلیت کیخلاف لڑنے کیلئے سعودی بادشاہت کی پاکستان سے توقعات بڑی جائز اور معقول ہے۔

سعودی مشیر نے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی سپلائی پر پابندی عائد کرنے اور باغیوں کے اثاثے منجمند کرنے کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس قراد داد پر اس کی روح کےمطابق عمل کیا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ حوثی یمن کی آبادی ایک فیصد بھی نہیں مگر غیرملکی ( ایران کی طرف اشارہ) امداد سے وہ لڑ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں