ماہرآرٹسٹ نے کتے کے بالوں سے مشہور فنکاروں کے پورٹریٹ بناڈالے

میٹوبلنکو اب تک مائیکل جیکسن ،جان لینن اورجیمی ہینڈرکس کے پورٹریٹ تیار کرچکا ہے ۔


Net News April 23, 2015
میٹوبلنکو کو ایک پورٹریٹ کی تیاری میں ڈیڑھ سے دو ماہ لگتے ہیں فوٹو : فائل

ماہر آرٹسٹ عام طور پر اپنے فن پارے تیار کرنے کے لیے پینٹ اور برش کا سہارا لیتے ہیں اور کچھ اس سے ہٹ کر چھری کانٹوں اور دیگر اشیا سے پورٹریٹ تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں مگر امریکا میں ایک آرٹسٹ ایسا بھی ہے۔جس نے ان سب سے ہٹ کر طریقہ اپنایا ہے اور وہ ہے کتے کے بالوں کو استعمال کرنے کا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبین نژاد امریکی آرٹسٹ میٹوبلنکو جو اوپیرا سنگر بھی ہے نے کتے کے بالوں سے مشہور فنکاروں کے پورٹریٹ تیار کردیے ہیں میٹو کا کہنا ہے کہ اسے ایک پورٹریٹ کی تیاری میں ڈیڑھ سے دو ماہ لگتے ہیں اور وہ اب تک مائیکل جیکسن ،جان لینن اورجیمی ہینڈرکس کے پورٹریٹ تیار کرچکا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔