جکارتہ کانفرنس میں کشمیر کے معاملے پر پاک بھارت مندوبین میں تلخی

بھارت نے کشمیریوں کاحق دبارکھاہے، کوئی طاقت مسئلہ نظرانداز نہیں کرسکتی، سرتاج عزیز


Online April 26, 2015
بھارت نے کشمیریوں کاحق دبارکھاہے، کوئی طاقت مسئلہ نظرانداز نہیں کرسکتی، سرتاج عزیز فوٹو: فائل

انڈونیشیا میں ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس میں پاک بھارت مندوبین میں کشمیر کے معاملے پرآپس میں سخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔

پاکستانی وزیراعظم کے مشیربرائے امورخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کاحق سلب کررکھا ہے۔ کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم رکھنا ناانصافی ہوگی جس پربھارتی وزیراٹل واڈوانے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ایک بارپھر کشمیرکو بین الاقوامی سطح پراٹھایا حالانکہ کشمیربھارت کااٹوٹ انگ ہے۔

کانفرنس کے دوران پاکستانی مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے مسئلہ کشمیرکا ذکرچھیڑا توکانفرنس میں کھلبلی مچ گئی۔ سرتاج عزیز نے کشمیریوں کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرایک زندہ حقیقت ہے اوربھارت سمیت دنیاکی کوئی طاقت اس مسئلے کو نظرانداز نہیں کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں