بواسیر کے تکلیف دہ اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے

پیاز کے جوس میں پانی اور چینی کی آمیزش سے تیار شدہ محلول بواسیر کے مضر اثرات کو کم کرتا ہے


Khurram Mansoor Qazi April 26, 2015
ادرک، شہد اور میٹھے سوڈے کا آمیزہ نظام انہضام کو ٹھنڈا رکھتا ہے,فوٹو : فائل

بڑی آنت کے آخری حصے میں پائی جانے والی رگوں کی سوزش کو بواسیر کہا جاتا ہے۔یہ مرض عام طور پر نا مناسب خوراک کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔

اس سے جہاں اخراجی عمل انتہائی تکلیف دہ بن جاتا ہے وہاں قبض جیسے دیگر انہضامی امراض کا بھی سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔ ذیل میں کچھ ایسے آسان طریقوں کا ذکر کیا جا رہا ہے، جن سے بواسیر کے تکلیف دہ اثرات کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

٭کیلاجہاں قبض کو رفع کرنے میں موثر ثابت ہوتا ہے وہاں ابلے ہوئے کیلوں کا دن میں دو بار استعمال بواسیر کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ ٭ دہی اور نمک سے بنی لسی کا گلاس بواسیر کی علامات کو بڑی حد تک کم کردیتا ہے۔ ٭ گھروں میں مسٹرڈ پاوڈرکی آمیزش سے بنایا جانے والا دہی بھی بواسیر کے خلاف موثر ثابت ہوتا ہے۔

٭ ادرک، شہد اور میٹھے سوڈے کا آمیزہ نظام انہضام کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ ٭گاجر کا جوس آپ کے معدے کی صفائی اور نظام انہضام کی بہتر کارکردگی میں مفید ثابت ہوتا ہے جس سے بواسیر کے اثرات کم سے کم ہو جاتے ہیں۔ ٭ شلجم کے پتوں کا جوس بھی بواسیر کے خلاف کافی موثر ثابت ہوتا ہے۔

٭ بواسیر کے مریضوں کے لیے تمام اجناس چھلکوں سمیت کھانا زیادہ مفید رہتا ہے۔ ٭کدو اور کدو کے پتوں کا استعمال بھی بواسیر کے خلاف ایک اچھا گھریلو علاج ہے۔ ٭ پیاز کے جوس میں پانی اور چینی کی آمیزش سے تیار شدہ محلول بواسیر کے مضر اثرات کو کم کرتا ہے۔٭ نیم کا رس جتنا کڑوا ہے، بواسیر کے خلاف اتنا ہی موثر ثابت ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں