کنٹونمنٹ الیکشن میں ن لیگ کوایک لاکھ 86ہزارووٹ ملے

 تحریک انصاف کو ایک لاکھ 30ہزار جب کہ ایم کیو ایم کو 28 ہزار ووٹ سے زائد ملے


فہیم اختر ملک April 28, 2015
 تحریک انصاف کو ایک لاکھ 30ہزار جب کہ ایم کیو ایم کو 28 ہزار ووٹ سے زائد ملے۔ فوٹو: فائل

BARA: کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن میں (ن) لیگ نے سب سے زیادہ ایک لاکھ 86 ہزار 772 ووٹ حاصل کیے،تحریک انصاف ایک لاکھ 30ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ ایم کیو ایم 28ہزار ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہی۔

سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی 11 ہزار ووٹ حاصل کرکے چوتھی جماعت بن گئی، (ن) لیگ 67 سیٹوں پر پہلے تو 37 نشستوں پر دوسرے نمبر پر رہی تحریک انصاف 38 نشستوں پر پہلی پوزیشن تو67 نشستوں پر دوسرے نمبر پررہی، الیکشن میں ٹرن آئوٹ انتہائی کم رہا، ساڑھے 18لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف ساڑھے 4 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔۔

جماعت اسلامی کو 7 ہزار 789 ، اے این پی کو صرف 3ہزار 465 ووٹ، آزاد امیدوار 61 ہزار 588 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں