بی آئی ایس پی نے آئندہ بجٹ میں100ارب مانگ لیے

بجٹ کی منظوری کے بعدملک بھر میں جاری عوام کی فلاح وبہبودکے پروگرام کو آرگنائزکیاجائے گا۔


Zulfiqar Baig May 03, 2015
بجٹ کی منظوری کے بعدملک بھر میں جاری عوام کی فلاح وبہبودکے پروگرام کو آرگنائزکیاجائے گا۔ فوٹو : فائل

DHAKA: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ 2015، 2016 میں پسماندہ اورغریب لوگوں کیلیے کسی بھی قسم کی کوئی نئی اسکیم نہ لانے کافیصلہ کرلیا۔

تاہم پہلے سے جاری اسکیموں کیلیے 100 ارب روپے مانگ لیے۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بی آئی ایس پی نے وزارت خزانہ کوبی آئی ایس پی کے زیراہتمام جاری پروگراموں کوموثر اندازمیں چلانے کیلیے تجاویز ارسال کی ہیں،بجٹ کی منظوری کے بعدملک بھر میں جاری عوام کی فلاح وبہبودکے پروگرام کو آرگنائزکیاجائے گا۔

بی آئی ایس پی کے تحت وسیلہ تعلیم، (تعلیم سب کیلیے)وسیلہ صحت کے تحت ہیلتھ انشورنس،وسیلہ حق،وسیلہ روزگارکے تحت ٹیکنیکل ایجو کیشن،بینظیراسمارٹ کارڈ،بینظیر ڈیبٹ کارڈ،موبائل فون بینکنگ،منی آڈرکی سہولت فراہم کی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں