حکومت کا ملک میں حلال انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ

حلال مصنوعات کی درآمد و برآمد کیلیے پہلی مرتبہ قانون کا اطلاق،اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے


Numainda Khususi May 04, 2015
حلال فوڈز کی عالمی مارکیٹ میں اس وقت پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کا حصہ دوٹریلین ڈالر کی مارکیٹ میں صرف سات سو ارب ڈالر ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: حکومت نے پالیسی اقدامات کے ذریعے ملک میں حلال انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں حلال مصنوعات کی درآمد و برآمد کے حوالے سے پہلی مرتبہ قانون کا اطلاق کیاجا رہا ہے جس میںڈی ایٹ ممالک کے ساتھ ایک ہی لوگو کے تحت مصنوعات تیار کی جائیںگی جو دنیا بھر کے ممالک میں ایکسپورٹ کی جاسکیں گی۔

قبل ازیں ایک قانون کے ذریعے پاکستان حلال اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے جس کا مقصد حلال مصنوعات کی درآمد و برآمد کو فروغ دینا اور بین الصوبائی تجارت کو بڑھانا ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی اداروں نے حلال سیکٹر کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جس میں متعلقہ معیارات کی تشکیل حلال کی تصدیق کے لیے لیبارٹری کا قیام اور حلال ایکری ڈیٹیشن اسکیم کا اجرا شامل ہیں۔ حلال فوڈز کی عالمی مارکیٹ میں اس وقت پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کا حصہ دوٹریلین ڈالر کی مارکیٹ میں صرف سات سو ارب ڈالر ہے۔ ضروروت اس امر کی ہے کہ اس ضمن میں اقدامات کیے جائیں اور برآمد کنندگان کے لیے ترغیبات کا اعلان کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں