سرکاری اسکیم میں ریکارڈ حج درخواستیں ملنے کا امکان

9 دن میں ایک لاکھ 60 سے زائد درخواستیں جمع، 8 مئی وصولی کی آخری تاریخ ہے۔


Nasiruddin May 06, 2015
تعداد2لاکھ سے تجاوزکرسکتی ہے،سرکاری حج کوٹا71 ہزار کے لگ بھگ ہے، ذرائع فوٹو: فائل

سرکاری حج اسکیم میں ریکارڈ حج درخواستوں کی وصولی کا امکان ہے حج درخواستوں کی وصولی کا کام 27 اپریل سے شروع ہواتھا صرف 9 دن میں بینکوں میں ایک لاکھ 60 ہزارسے زائد درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔

حج درخواستیں بینکوں میں 8 مئی تک وصول کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا کام تیزی سے جاری ہے 10بینکوں کی مخصوص برانچیں کراچی سمیت ملک بھر میں حج درخواستیں جمع کرنیکا کام کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ 8 مئی تک 2 لاکھ سے زائد حج درخواستیں جمع ہوجائیں گی حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت 71 ہزار کا کوٹا مختص کیا ہے وفاقی وزارت مذہبی امور 14 مئی کو قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب حج درخواست گزاروں کے ناموں کا اعلان کریگی۔

واضح رہے کہ اس سال پاکستان سے کل ایک لاکھ 43 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے جس میں پرائیویٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنیوالے تقریبا71 ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔