فضائی آلودگی دل اور پھیپھڑوں کے ساتھ ساتھ دماغ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جدید تحقیق

بڑے شہروں میں رہنے والے افراد کے دماغوں کے وقت سے پہلے سٹھیا جانے کے امکانات 46فیصد زیادہ ہوتے ہیں، ماہرین کا انکشاف


Khusosi Report May 07, 2015
فضائی آلودگی دماغ کے وقت سے پہلے بوڑھے ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ فوٹو : فائل

اگرچہ فضائی آلودگی کو دل کے امراض اور دیگر بیماریوں کے خطرات بڑھ جانے کا سبب قرار دیا جاتا رہا ہے مگر اب محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بڑے شہروں میں پھیلی ہوئی فضائی آلودگی دماغ کے وقت سے پہلے بوڑھے ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔

غیر ملکی طبی جریدے ''اسٹروک'' میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے 60 سال سے زیادہ عمر کے 943 مردوں اور خواتین کے طبی ریکارڈ کی بنیاد پر تحقیق کی اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ شاہراہوں کے قریب اور بڑے شہروں میں رہنے والے افراد کے دماغوں کے وقت سے پہلے سٹھیا جانے کے امکانات 46فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں