ڈرگ اتھارٹی غیرقانونی دواؤں کی رجسٹریشن روکنے میں ناکام

انسپکٹروں کی بھرتی ہوئی نہ فیڈرل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام میں پیش رفت ہو سکی


Jahangir Minhas May 07, 2015
انسپکٹروں کی بھرتی ہوئی نہ فیڈرل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام میں پیش رفت ہو سکی۔ فوٹو : فائل

QUETTA: دواؤں کا معیار بہتر بنانے، جعلی و زائد المعیاد دواؤں کے خاتمے کیلیے قائم کی جانے والی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اپنے قیام کے2 سال بعد بھی غیر قانونی دواؤں کی رجسٹریشن روکنے میں ناکام ہوگئی۔

اتھارٹی قانون کے تحت ملک بھر سے جعلی دواؤں کی روک تھام کیلیے ڈرگ انسپکٹروں کی بھرتی ممکن بنائی گئی نہ ہی فیڈرل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام میں پیش رفت ہو سکی، ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی حکام صرف تنخواؤں اور ٹی اے ڈی اے بنانے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف غیر قانونی جنسی دواؤں کی رجسٹریشن ہو رہی ہے جو نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے، افسران نے صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل کو بھی اصل صورت حال سے آگاہ کرنے کے بجائے دیگر معاملات میں الجھا رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔