سنیما مالکان پاکستانی فلموں کو اہمیت نہیں دیتےمصطفی قریشی

طویل عرصہ سے بحران کا شکار فلم انڈسٹری کو وقت درکار ہے، مصطفی قریشی


Cultural Reporter May 08, 2015
طویل عرصہ سے بحران کا شکار فلم انڈسٹری کو وقت درکار ہے، مصطفی قریشی۔ فوٹو : فائل

FAISALABAD: سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ جب تک پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کو نہیں روکا جاتا اس وقت تک ہماری فلم انڈسٹری نہ تو ترقی کرسکتی ہے اور نہ آگے بڑھ سکتی ہے۔

صدر مملکت سے ملاقات کے دوران ہم نے فلم انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا تھا صدر نے ہمارے وفد کو یقین دلایا تھا کہ جلد وہ فلم انڈسٹری کے مسائل حل کرنے میں ایک کمیٹی بنائیں گے جو فوری طور پر اس پر عمل درآمد کرائے گی لیکن تاحال ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، مصطفی قریشی نے کہا کہ طویل عرصہ سے بحران کا شکار فلم انڈسٹری کو وقت درکا ہے لیکن ہم نا امید نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ سنیما مالکان پاکستانی فلموں کو اہمیت نہیں دیتے ۔ اگر یہ اپنا رویہ درست کرلیں تو پاکستانی فلمیں بھی سنیمائوں پر اچھا بزنس کرسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں