دوسرے دھرنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے تحریک انصاف کا اجلاس آج ہوگا

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پرویزخٹک سمیت مرکزی و صوبائی قیادت اورارکان اسمبلی شرکت کریں گے


Umair Ali Anjum May 11, 2015
پی ٹی آئی کی قیادت اس بات پرغورکررہی ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف دوبارہ احتجاج شروع کیاجائے فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے خلاف دوسرے دھرنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے آج خیبرپختونخواہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک سمیت مرکزی و صوبائی قیادت اورارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا حکومت کووفاق کی جانب سے وسائل کی عدم فراہمی پر دیے جانے والے دھرنے کی حکمت عملی اور این اے 125 پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے، این اے122 پر نادرا کی جاری رپورٹ سمیت دیگر اہم امورپر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت اس بات پرغورکررہی ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف دوبارہ احتجاج شروع کیاجائے اور اسلام آباد کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے علاوہ مختصر مدت کے لیے اہم مقامات پر دھرنے دینے کی پالیسی اختیار کی جائے تاہم اس کاحتمی فیصلہ پارٹی کی کورکمیٹی کرے گی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔