دفاعی بجٹ میں 70 ارب روپے کا اضافہ کیا جائیگا

آئی ایم ایف کو مزید بتایا گیا کہ آئندہ وفاقی بجٹ44 کھرب روپے تک رکھاجائیگا۔


آن لائن May 11, 2015
آئی ایم ایف کو مزید بتایا گیا کہ آئندہ وفاقی بجٹ44 کھرب روپے تک رکھاجائیگا۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 70 ارب روپے اضافے کا فیصلہ کرلیا جبکہ دبئی مذاکرات میں آئی ایم ایف کو گیس اور بجلی مہنگی کرنے سمیت نئے بجٹ کے خدوخال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ بجٹ میں دفاع کیلئے فنڈزمیں9 فیصداضافہ، جی ڈی پی کا ہدف 6 فیصد رکھاجائیگا۔ آئندہ مالی سال میں دفاعی بجٹ کیلئے 770 ارب روپے رکھے جائیںگے جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں دفاع کیلئے 700 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کو مزید بتایا گیا کہ آئندہ وفاقی بجٹ44 کھرب روپے تک رکھاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں