موقع ملے تو بالی ووڈ میں ضرور کام کرنا چاہیے حمزہ علی عباسی

ہدایتکار نیرج پانڈے نے فلم ’’بے بی‘‘ میں کام کے لیے رابطہ کیا مگر متنازعہ موضوع کی وجہ سے انکار کردیا،حمزہ علی عباسی


Cultural Reporter May 14, 2015
ہدایتکار نیرج پانڈے نے فلم ’’بے بی‘‘ میں کام کے لیے رابطہ کیا مگر متنازعہ موضوع کی وجہ سے انکار کردیا،حمزہ علی عباسی۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بولی وڈ میں کام کرنے کے حق میں ہوں ، میری دو فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اداکار وہدایتکار حمزہ علی عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر کسی کو بولی وڈ میں موقع ملے تو اسے ضرور کام کرنا چاہیے۔مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ کوئی معمولی نوعیت کے کرداروں کے بجائے بڑا اور پاروفل کردار کرے ۔ انھوں نے فواد خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ''خوبصورت'' جیسی فلم میں سونم کپور کے ہمراہ مرکزی کردار نبھایا جس میں اس کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کرن جوہر نے کپور اینڈ سنز میں سدھارتھ ملہوترا ، عالیہ بھٹ اور رشی کپور کے مقابل مرکزی کردار میں لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے ہدایتکار نیرج پانڈے نے فلم ''بے بی'' میں کام کے لیے رابطہ کیا مگر متنازعہ موضوع کی وجہ سے انکار کردیا اسی طرح ساجد ناڈیا والا کی جانب سے بھی آفر ہوئی ، کردار پسند نہ آنے پر منع کردیا ۔ ''کمبخت'' اور ''جوانی پھر نہیں آنی'' ریلیز کے لیے بالکل تیار ہیں ۔ ان میں ''کمبخت '' بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے جس میں خود بھی اہم کردار کر رہا ہوں ۔ ایک سوا ل کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں کوئی سیاسی کیرئیر بنانا نہیں چاہتا اور جس ملک میں ہم رہتے ہیں وہاں اگر تعلیم یافتہ طبقہ سیاست سے بھاگے گا تو صرف گند ہی سامنے آئے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں