وزیراعظم کل اسلام آبادکراچی گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے

ٹرین میں 540 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جب کہ اسلام آباد سے کراچی تک فی مسافر5500 سو روپے ہے


Syed Naveed Jamal May 14, 2015
ٹرین میں 540 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جب کہ اسلام آباد سے کراچی تک فی مسافر5500 سو روپے جب کہ بچوں کے لیے 4100 یکطرفہ مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نواز شریف پاکستان ریلویز کی تاریخ میں اسلام آباد سے کراچی کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی اے سی بزنس کلاس ٹرین''گرین لائن ٹرین'' کا افتتاح کل 15 مئی کو مارگلہ ریلوے اسٹیشن پرکریں گے۔

تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی سیکیورٹی سخت کردی گئی، شرکا کی شرکت کے لیے خصوصی پاسز جاری کیے گئے، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کل 15 مئی کو سہ پہر 3 بجے پہلی گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے ،گرین لائن ٹرین کے ساتھ اسلام آباد مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے 6 اے سی بزنس کلاس کی جدید اور نئی مسافر بردار ویگنز لگائی گئی ہیں جبکہ لاہور سے مزید 4 اے سی کلاس ویگنز لگائی جائیں گی۔

ٹرین میں 540 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جب کہ اسلام آباد سے کراچی تک فی مسافر5500 سو روپے جب کہ بچوں کے لیے 4100 یکطرفہ مقرر کیا گیا جب کہ لاہور سے کراچی تک کے لیے فی مسافرکرایہ 5000 روپے یکطرفہ مقررکیا گیا، ذرائع کے مطابق ٹرین کے لاہور، ساہیوال، بہاولپور ، روہڑی اور حیدرآباد میں ٹیکنیکل اسٹاپ ہوں گے، ٹرین سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر روزانہ مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوا کرے گی، راولپنڈی سے 4 بجے روانہ ہوگی اور رات 8 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی جہاں20 منٹ کا اسٹاپ ہوگا۔

اس دوران ٹرین کے ساتھ مزید چار ویگنز لگائی جائیں گی، ذرائع کاکہنا ہے کہ گرین لائن ٹرین 22 گھنٹوں میں اسلام آباد سے کراچی تک اپنا سفر طے کرے گی جب کہ پاکستان ریلوے کی سب سے تیز چلنے والی ٹرین تیز گام اسلام آباد سے کراچی تک اپنا سفر 27 گھنٹے میں طے کرتی ہے، ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ سفر کے دوران ٹرین میں مسافروں کو کھانا، ناشتہ، منرل واٹر فری، پڑھنے کے لیے اخبارات، وائی فائی اور سونے کے لیے معیاری بڈنگ کی فری سہولتیں میسر ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں