کراچی کے واقعے میں پڑوسی ملک کا ہاتھ ہے پرویز مشرف

یہ خفیہ ہاتھ پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش ہے، پرویز مشرف


Online May 14, 2015
یہ خفیہ ہاتھ پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش ہے، پرویز مشرف۔ فوٹو: فائل

چیئر مین آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل) پرویز مشرف نے کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے واقعے میں پڑوسی ملک کا ہاتھ ہے۔

یہ خفیہ ہاتھ پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش ہے جوں ہی ملک میں امن کی فضا پروان چڑھنے لگتی ہے یہ خفیہ ہاتھ جن کو پڑوسی ملک کی حمایت حاصل ہے اپنی گھنائونی کارروائیاں کرنا شروع کردیتے ہیں اور سازش کو مذہبی انتہا پسندی کا رنگ دے کر وطن عزیز میں بد امنی کی فضا برپا کر دی جاتی ہے۔

اپنے ایک بیان میںپرویز مشرف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں مکمل امن لانے کیلیے کراچی میں جاری آپریشن کی بھرپور اور مکمل حمایت جاری رکھے۔ انھوں نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پسماندگان کی ہر ممکن مالی اور اخلاقی مدد کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں