غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے مقدمے میں سلمان کی اپیل مسترد

سلمان خان نے عدالت میں گواہوں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرنے کی اپیل کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے


این این آئی May 16, 2015
سلمان خان نے عدالت میں گواہوں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرنے کی اپیل کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ فوٹو:فائل

بھارتی عدالت نے غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے مقدمے میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

سلمان خان نے عدالت میں گواہوں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرنے کی اپیل کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ ہٹ اینڈ رن کیس کے بعد سلمان خان کے خلاف اب اس مقدمے میں بھی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

اس مقدمے میں سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ سلمان خان کے ساتھ سیف علی خان، تبو، نیلم اور سونالی باندرے بھی اس مقدمے میں نامزد ہیں۔ تمام اداکاروں پر 1998ء میں غیر قانونی ہتھیاروں سے کالے ہرن کے شکار کا الزام عائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں