شوبز میں والد کے نام کو کبھی کیش نہیں کروایا مومل جاوید شیخ

میرے خاندان کے 5 پانچ لوگ پہلے ہی شوبز کی دنیا میں موجود تھے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا


Cultural Reporter May 17, 2015
میرے خاندان کے 5 پانچ لوگ پہلے ہی شوبز کی دنیا میں موجود تھے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا ۔ فوٹو : فائل

اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں میرے والد کا بڑا نام ہے مگر میں نے ان کے نام کو کبھی بھی کیش نہیں کروایا بلکہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے آئی ہوں ۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے میرے خاندان کے 5 پانچ لوگ پہلے ہی شوبز کی دنیا میں موجود تھے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا ۔ مومل شیخ نے کہا کہ شادی کے بعد میرے شوہر نادر نے مجھے بڑا سپورٹ کیا جس کی وجہ سے مجھ میں بڑا اعتماد آیا ہے ۔ اگر نادر مجھے سپورٹ نہ کرتے تو شاید میں اتنی کامیاب نہ ہوتی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں