مرسی کی سزائے موت پر چارسو خاموشی ہے اسلامی بھائی کہاں ہیں ریحام خان

عمران خان نے بھی اپنے ایک بیان میں مصر کے سابق صدر مرسی کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا


این این آئی May 18, 2015
عمران خان نے بھی اپنے ایک بیان میں مصر کے سابق صدر مرسی کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ شہ سرخیوں میں مرسی کی سزائے موت کی خبرں پر چارسو خاموشی ہے۔

عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پراپنے پیغام میں کہاکہ مرسی کی سزائے موت کی خبروں پرہر طرف خاموشی طاری ہے، اسلامی بھائی کہاں ہیں؟۔

اس سے قبل عمران خان نے بھی اپنے ایک بیان میں مصر کے سابق صدر مرسی کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ نہ صرف مصر کے لیے بلکہ اس کی جمہوریت کے لیے بھی برا شگون ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں