اسامہ کی تلاش میں ہماری خفیہ ایجنسی نے مدد فراہم کی جرمن اخبار کا دعویٰ

جرمن خفیہ ادارے کو یہ اطلاع آئی ایس آئی کے ایک ایجنٹ کی وساطت سے ملی تھی


Online May 18, 2015
جرمن خفیہ ادارے کو یہ اطلاع آئی ایس آئی کے ایک ایجنٹ کی وساطت سے ملی تھی۔ فوٹو: فائل

جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جرمنی کی خفیہ سروس بی این ڈی نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش کے دوران اہم مدد فراہم کی۔

اخبار ''بلڈام زونٹاگ'' کے مطابق بی این ڈی نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کو یہ اطلاع دی تھی کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں چھپا ہوا ہے اور یہ کہ پاکستانی سیکیورٹی حکام کو اس بات کا علم ہے، بتایا گیا ہے کہ جرمن خفیہ ادارے کو یہ اطلاع آئی ایس آئی کے ایک ایجنٹ کی وساطت سے ملی تھی جو گزشتہ کئی برسوں سے بی این ڈی کے لیے کام کر رہا تھا، برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے اس جرمن اخبار کے حوالے سے بتایا کہ بی این ڈی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے بعد سی آئی اے کا شک اور پختہ ہو گیا اور اس نے زیادہ بھرپور تکنیکی اور افرادی ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے اسامہ تک پہنچنے کی کوشش شروع کر دی، اسامہ بن لادن کو 2 مئی 2011 کو پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں ایک خصوصی امریکی آپریشن میں جاں بحق کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں