خواتین کوووٹ ڈالنے سے روکنا بڑا جرم ہےچیف الیکشن کمشنر

پی کے 95 لوئر دیرکے ریٹرننگ افسراورامیدواروں نے اپنے تحریری بیان اور وضاحت جمع کروائی۔


پی کے 95 لوئر دیرکے ریٹرننگ افسراورامیدواروں نے اپنے تحریری بیان اور وضاحت جمع کروائی۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہاہے کہ خواتین کوووٹ ڈالنے سے روکنابڑاجرم ہے تاہم ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

لوئردیر کے ضمنی انتخاب میں خواتین کوووٹ ڈالنے سے روکے جانے کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے غیرسرکاری تنظیموں اورسول سوسائٹی کے ارکان کوآئندہ سماعت21 مئی کے لیے طلبی کے نوٹسز جاری کردیے جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہاہے کہ خواتین کوووٹ ڈالنے سے روکنابڑاجرم ہے، ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،چیف الیکشن کمشنرسرداررضاخان کی سربراہی میں3رکنی کمیشن نے معاملے کی سماعت کی،پی کے 95 لوئر دیرکے ریٹرننگ افسراورامیدواروں نے اپنے تحریری بیان اور وضاحت جمع کروائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں