معیار پر توجہ دیے بغیر کامیابی نہیں مل سکتیجاوید شیخ

ہم تیزی سے بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں اچھی اور معیاری فلموں کا بننا ہی ہماری کامیابی ہے، جاوید شیخ


Cultural Reporter May 21, 2015
موجودہ دورمیں فلم بنانے والے باصلاحیت اورسینئر ز کا احترام کرنا جانتے ہیں،جاوید شیخ فوٹو: فائل

اداکار جاوید شیخ نے کہا میں خوش نصیب ہوں کہ آج کے دور میں بننے والی فلموں میں مجھے شامل کیا جارہا ہے۔

نوجوان ڈائریکٹر کے ساتھ مجھے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ سینئر کا کس قدر احترام کرتے ہیں،سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا جب بھی کوئی فنکار نیا کام کرتا ہے وہ اس کے تجربہ میں اضافہ ہوتا ہے،آج کا نوجوان سیکھنے کے عمل پر زیادہ توجہ دے رہا فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے بیشتر ڈائریکٹر ٹیلی ویژن کا تجربہ تو رکھتے ہیں لیکن وہ اپنی فلموں میں زیادہ تر سینئر فنکاروں کو شامل کرکے ان کے تجربہ سے بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا ہم تیزی سے بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں اچھی اور معیاری فلموں کا بننا ہی ہماری کامیابی ہے اور ہمیں مستقبل میں بھی اس پر توجہ دینا ہوگی ایک عرصہ بعد فلم انڈسٹری کا ایک اچھا دور شروع ہوا ہے۔

جس سے بہت سی امیدین وابستہ ہیں،ہم دنیا بھر میں اپنے آپ کو منوانے میں ضرور کامیاب ہوں اگر اسی جوش وجذبہ سے کام کرتے رہے،انھوں نے کہا میں اپنی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہوں جس کا جلد آغاز ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں