بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 74پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

کے الیکٹرک بجلی کے نرخ میں کمی فیول سرچارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے


Online May 23, 2015
کے الیکٹرک بجلی کے نرخ میں کمی فیول سرچارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے کے الیکٹرک ٹیرف میں بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 74پیسے کمی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

بجلی کی کمی کا اطلاق صرف کراچی صارفین پر ہوگا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کو نیپرا نے کراچی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ میں کمی کا اعلان کیا ہے، کے الیکٹرک بجلی کے نرخ میں کمی فیول سرچارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، بجلی کی کمی کا اطلاق جون کے بل میں کیا جائے گا، اس حوالے سے نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں