پرائیویٹ حج کمپنیوں کواب تک کوٹاملانہ فارمعازمین میں بے چینی

750سے زائد پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز71 ہزارحج درخواست گزاروں کوسعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کریں گے ۔


Nasiruddin May 26, 2015
750سے زائد پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز71 ہزارحج درخواست گزاروں کوسعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کریں گے ۔ فوٹو: فائل

پرائیویٹ حج کمپنیوں کو وزارت مذہبی امورنے اب تک حج کوٹا نہیں دیا ہے پرائیویٹ اسکیم سے جانے کے خواہشمند افراد میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کمپنیوں کو ابتک حج فارم جاری نہیں کیے ہیں ۔

قرعہ اندازی میں جن لوگوں کے نام نہیں آئے ہیں ان میں سے بیشتر اب پرائیویٹ اسکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس سال پرائیویٹ حج اسکیم کے ذریعے71 ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔750سے زائد پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز71 ہزارحج درخواست گزاروں کوسعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کریں گے ۔

پرائیویٹ حج کمپنیاں حج درخواست گزاروں کو مختلف پیکیجز پیش کررہی ہیں ان کے پیکیجزسرکاری حج اسکیم سے کہیں مہنگے ہیں جن لوگوں کے نام سرکاری اسکیم میں نہیں آئے ہیں وہ بینکوں سے اپنی رقومات نکلوارہے ہیں تاکہ پرائیویٹ اسکیم سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے درخواست دے سکیں۔ پرائیویٹ حج کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حج فارم جلد جاری کردے تاکہ پرائیویٹ اسکیم سے جانے والے اپنے فارم جمع کراسکیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں